ایرانمشرق وسطی

عید میلادالنبی (ص) عالم اسلام کو مبارک ہو: صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام علیحدہ علیحدہ پیغامات میں ان کو رسول اکرم حضرت محمد (ص) کی ولادت با سعادت کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، انسانوں کو اندھیرے سے روشنی اور پستیوں سے بلند مقامات تک پہنچانے والے رہنما ہیں اور ان کے بتائے سنہری اصولوں اور آسمانی معجزہ یعنی قرآن کریم پر عمل پیرا ہونے سے انسان مسائل و مشکلات سے نکل کر راہِ سعودت پر گامزن ہوتا ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ پیغمبر اسلام اخلاقیات اور رأفت و رحمت کے مجسم نمونہ ہیں اور ایسی عظیم ہستی کی شان میں گستاخی کرنا اقدار، اخلاقیات اور آزادی کی توہین اور توہین کرنے والوں کی حمایت کرنا بے حرمتی اور انتہا پسندی کی حمایت ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے دوسرے اسلامی ملکوں سے ان جیسے غیر منطقی اقدامات کی مذمت کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ میلاد نبی اکرم (ص) کی برکت سے جلد از جلد کورونا وائرس کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔

صدر روحانی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم ایک دوسرے کیساتھ تعاون سے ان مشکل حالات پر قابو پالیں گے اور پوری دنیا میں صحت اور زندگی کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button