پاکستانایشیاہندوستان

بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کے 4 شہری اور بھارت کے 6 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے جبکہ پاکستانی فوج کی فائرنگ سے 6 بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر محاز کھول دیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ 13 نومبر کو بھارتی فوج نے ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کیے، شہری آبادی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے، بھارتی فوج نے لیپا، نیلم، ویلی، جورا، سیکٹر شاہ کوٹ اور باغ ویلی میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا گیا، پاک فوج کی جانب سے بھارتی پوسٹوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button