ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

علاقائی امن میں ایران کا کردار ناقابل انکار : پاکستانی فوج کا اعلان

پاکستانی فوج کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی امن میں ایران کا کردار ناقابل تردید ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو دوستانہ اور برادرانہ قراردیا۔انہوں نے کہا کہ ایران مغربی ایشیا کے علاقے میں امن کی فراہمی کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سرحدوں پر دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان اور ایران کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔تنازعہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ کشیدگی اور مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کرنا چاہتا ہے تاہم مذاکرات یک طرفہ نہیں ہوسکتے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button