غاصب صیہونی حکومت غزہ میں نسل کشی کر رہی ہے: ایرانی وزیر خارجہ
حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ شب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں قیام امن اور دہشت گردی سے مقابلے سے متعلق ایران کے مثبت کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے غاصب اسرائيل کی حمایت کئے جانے پر تنقید کی۔ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ غزہ کو فوری طور پر انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق قبضے کا مقابلہ کرنا فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔حسین امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی تقدیر کے فیصلے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کوششوں کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ امریکہ ہے۔
حسین امیر عبداللہیان نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے، کہ فلسطینی سرزمین اس کے اصلی باشندوں سے متعلق ہے جن میں مسلمان ، عیسائی اور یہودی شامل ہیں، صراحت کے ساتھ کہا کہ ایران کا موقف ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقیقی فلسطینیوں کے ریفرینڈم کے ذریعے ان کی تقدیر کا فیصلہ ہونا چاہئے۔