شاممشرق وسطی

شامی فوج کے حملے میں ایک سو سے زائد دہشت گرد ہلاک

شام کے مغربی صوبے حماہ کے شمالی علاقوں میں شامی فوج کے حملے میں ایک سو چالیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شام کے علاقے حماہ میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق تحریر الشام نامی گروپ سے بتایا جاتا ہے جسے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔شامی فوج نے شمالی حماہ کی جانب دہشت گردوں کی پیشقدمی کو بھی ناکام بنادیا ہے۔

دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج کے حملے میں دیہی حماہ کے علاقے الجبین اور ملح میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری بھی کی ہے۔

شامی فوج حماہ اور ادلب کے نواحی علاقوں میں دہشت گرد کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے جس کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ شام میں دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے حماہ اور ادلب صوبوں میں باقی بچے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button