اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہم شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے تمام قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے آج ہفتے کی صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مشترکہ پریڈ سے خطاب میں امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور ہمارا انتقام یقینی ہے۔