فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سیاسی امور سے مربوط ادارے کے رکن انور ابو طہ نے استقامت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونیوں سے مقابلے کے لئے قومی سطح پر انقلابی کمیٹیوں کی تشکیل ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد اور استقامت کے ذریعے امریکہ کے نام نہاد امن منصوبے” سینچری ڈیل” اور ایسے تمام خطرات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے جو اس وقت پوری طرح سے فلسطین کا احاطہ کئے ہوئے ہیں۔
انور ابو طہ نے کہا کہ فلسطین کی اندورنی صورتحال کو بہتر بنانے کے مقصد سے قومی سطح پر ایسے اقدامات کئے جا چکے ہیں کہ جنہیں انہوں نے سنجیدہ اور حقیقی اقدامات قراردیا۔
انہوں نے کہا ان اقدامات کی بنیاد حریت و آزادی، انقلابی سوچ اور استقامت پر استوار ہے کہ جن کا مقصد غاصبوں کے چنگل سے وطن عزیز کی آزادی کی خاطر فلسطینی کاز کو آگے بڑھانا ہے۔