مشرق وسطییمن

مآرب کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، متعدد علاقوں پر فوج کا قبضہ، ڈیفنس لائن زمین بوس…

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس کی مآرب شہر کے مرکزی کی جانب تیز رفتار پیشرفت جاری ہے اور اس شہر کے مرکز کی آزادی ریاض کی حمایت یافتہ منصور ہادی کی حکومت کے لئے کاری ضرب ہوگی۔

یمن کی ویب سائٹ التغییر نے بدھ کے روز رپورٹ دی ہے کہ فوج اور رضاکار فورس کی پیشرفت حساس مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور جنگ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مآرب کی صورتحال بہت ہی متزلزل ہے اور وہاں سعودی عرب کے حمایت یافتہ تین لاکھ فوجی تعینات ہیں۔ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ مآرب کو بچانے کے لئے ریاض نے کسی بھی طرح کی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے۔

لبنانی ذرائع ابلاغ الاخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے مآرب کی آزادی میں رکاوٹ کے ڈالنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں انتہا پسندوں، داعش اور القاعدہ کے دہشت گردوں کو روانہ کر دیا ہے لیکن یہ سب بھی یمنی فوج اور رضاکار فورس کی پیشرفت روک نہیں پا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button