ایرانمشرق وسطی

مسلمانان عالم عالمی سامراج کے سامنے ڈٹ جائیں: ایران آرمی

پیغمبر اسلام حضرت ختمی مرتبت (ص) کی شان اقدس میں گستاخانہ اقدامات کا دفاع کرنے پر فرانسیسی حکام کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

چارلی ہیبڈو جریدے کی جانب سے توہین آمیز اقدام نے، کہ جس کی فرانس کے صدر نے بھی حمایت کی ہے، ایک بار پھر اظہار رائے کی آزادی کے جھوٹے دعویداروں کے اسلاموفوبیا کو مکمل طور پر آشکار کر دیا، یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ایک جاری کردہ بیان میں کہی۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مغرب کی ماڈرن جہالت ایک جامع ترین دین کے مقدسات کی توہین و بے حرمتی کر کے راہ راست اور صراط مستقیم کی طرف فطری طور پر بڑھتے رجحان و بیداری و آگاہی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button