لاطینی امریکہ کے دورے پر گئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ونیزوئلا کے بعد اب کیوبا کے دارالحکومت ہوانا پہنچ گئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف ونیزوئلا کے حکام سے ملاقات کرنے کے بعد اپنے اگلے پڑاؤ کیوبا کے دارالحکومت ہوانا پہنچ گئے، جہاں وہ اپنے ہم منصب کے علاوہ کیوبا کے اعلی حکام سے دوجانبہ امور پر بات چیت کریں گے ہیں۔
لاطینی امریکہ کے ملکوں کے دورے کے تیسرے مرحلے میں محمد جواد ظریف بولیویا جائيں گے، جہاں وہ اس ملک کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔