
مہر خبررساںایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انقلاب اسلامی کی 42 سالگرہ کے موقع پر آج رات 9 بجے ایران کے دارالحکومت تہران کے میلاد ٹاور سمیت تمام شہروں میں عوام نے اللہ اکبر کے نعرے لگا کر انقلاب اسلامی کی ایکبار پھر حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شہداء انقلاب اسلامی اور جانبازوں کےبعض اہلخانہ نے تہران میں میلاد ٹاور سے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ ایران کے دیگر شہروں میں بھی کل رات 9 بجے عوام نے تکبیریں لگا انقلاب اسلامی ، شہداءانقلاب اور جانبازوں کےاہلخانہ کے ساتھ اپنی عقیدت اور حمایت کااظہار کیا ہے۔