دنیاایرانمشرق وسطی

اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگرہ کی منفرد ریلیاں

کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگرہ کی تقریبات منفرد طریقے سے منائی گئیں اور عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے علامتی طور پر نکالی جانے والی کار اور موٹر سائیکل ریلیوں میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔

ایران کے ایک ہزار سے زائد شہروں میں نکالی جانے والی کار اور موٹر سائیکل ریلیاں پہلے سے طے شدہ راستوں سے گذر کر مرکزی چوراہوں پر ختم ہوئیں جن میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھ میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور بڑے پرجوش انداز میں عالمی سامرجی طاقتوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلیوں میں شریک لوگوں نے اپنے نعروں کے ذریعے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ولولہ انگیز قیادت میں اسلامی انقلاب کے راستے پر گامزن رہیں گے اور عالمی سامراجی طاقتوں کی سازشوں اور پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button