مشرق وسطیدنیاعربفلسطین

اسرائیل کورونا ویکسین کے ذریعے فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے کے درپے

Palestine

رای الیوم الیکٹرانک روزنامہ نے یدیعوت احارونوت نامی صیہونی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ کمیشن کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک غزہ میں سرگرم مزاحمتی قوتیں دو صیہونی قیدیوں کو آزاد نہیں کر دیتیں، اُس وقت انہیں کورونا ویکسین فراہم کرنے نہیں دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونیوں کے سکیورٹی اور خارجہ کمیشن میں موضوع گفتگو قرار پانے والے بعض حساس مسائل کے پیش نظر کمیشن کے عرب ارکان اجلاس میں حاضر نہیں تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس اجلاس میں غزہ میں قید دو باوردی صیہونی دہشتگردوں کے متعلقین بھی موجود تھے جنہوں نے کمیشن کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ ان قیدیوں کی رہائی تک کسی قسم کے طبی وسائل کو غزہ پہونچنے کی اجازت نہ دیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک غزہ میں پچاس ہزار اڑتالیس افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے پانچ سو تیرہ افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button