یمن پر حملہ کرنے والے عرب منافق ملکوں نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا
یمن کے مفتی شمس الدین شرف الدین اسرائيل کو تسلیم کرنے کے اقدام کو بیت المقدس اور فلسطین کے ساتھ غداری اور خیانت قراردیدیا
مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے مفتی ” شمس الدین شرف الدین ” نے عرب ممالک کی طرف سے اسرائيل کو تسلیم کرنے کے اقدام کو بیت المقدس اور فلسطین کے ساتھ غداری اور خیانت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر حملہ آور عرب منافق ملکوں نے ہی اسرائیل کو تسلیم کیا ہے۔ یمنی مفتی نے کہا کہ سعودی عرب کے ظالمانہ اتحاد میں شامل عرب ممالک امریکی اور اسرائیلی نوکر اور غلام ہیں جو مسلسل اسلام اور ممسلمانوں کے ساتھ غداری اور خيانت کا ارتکاب کررہے ہیں ۔ یمنی مفتی نے کہا کہ آج منافقین یہودی اور عیسائی مراسم کا احترام کررہے ہیں جبکہ یہی منافق عید میلاد النبی (ص) کو بدعت سمجھتے ہیں۔ مفتی شرف الدین نے کہا کہ عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے میں سعودی عرب نے بنیادی اور اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ سعودی عرب کے اشارے کے بغیر بحرین اور امارات کا اسرائيل کو تسلیم کرنا ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ بحرین، امارات ، سوڈان اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلئے ہیں۔ فلسطینی تنظیموں حماس ، فتح اور جہاد اسلامی نے مذکورہ عرب ممالک کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔