ایرانمشرق وسطی

امارات کا اسرائیل کے ساتھ معاہدہ مسئلہ فلسطین کے خلاف بہت بڑی سازش

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے مسئلہ فلسطین اور دنیائے اسلام کے خلاف بہت بڑی سازش اور خیانت کا ارتکاب کیا ہے۔ ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا منافقانہ چہرہ دنیائے اسلام کے سامنے نمایاں ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک کے اس سے قبل بھی اسرائيل کے ساتھ خفیہ تعلقات برقرار تھے جو اب نمایاں ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے والے عرب ممالک کو مسلمانوں اور عرب اقوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔ ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور مسلمانوں کی بیت المقدس کی آزادی تک اسرائیل کے خلاف جد و جہد جاری رہےگی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button