مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے خون نے امریکہ کی ہیبت کو ختم کردیا اور انقلاب اسلامی کے دوسرے گام میں ملک سے مغربی رجحانات کا خاتمہ ہوجائےگا۔
قالیباف نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب شہداء، جاں نثاروں اور جانبازوں کے مدیون ہیں ۔ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ میں فتح المبین کارروائی میں چذابہ کے محاذ پر تھا جنگ شدید اور عروج پر تھی اور میں نے پہلی بار شہید قاسم سلیمانی کو اس محاذ پر دیکھا اور بیت المقدس کارروائی ميں شہید قاسم سلیمانی کے ساتھ میری کافی آشنائي ہوگئی تھی۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ دفاع مقدس کے بعد میں تہران میں مشغول ہوگیا اور شہید سلیمانی کرمان میں مصروف ہوگئے لیکن ہمارا ربطہ برقرار رہا۔