مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کویت کے امیر کے انتقال کے بعد کویت کی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی کے لئے کویت کا دورہ کیا اور نئے امیر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے صدر حسن روحانی کی جانب سے کویت کے فقید امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی وفات کے موقع پر کویت کے حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کے لئے کویت کا سفر کیا۔