وینزویلا کے وزیر پٹرولیم طارق الایسامی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایرانی آئل ٹینکر فورچون کے وینزویلا کے قریب ہونے کے موقع پرکہا کہ توانائی کے شعبے میں ایران اور وینزویلا کے مابین تعاون، ہمیں اوپیک کے ممبروں کی حیثیت سے متحد کرنے کے علاوہ سائنس و ٹیکنالوجی کے تبادلے اور ہائیڈروکاربن صنعت کی پیداوار کی ترقی میں بھی ممدو معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب وینزویلا کے اسٹریٹجک کمانڈ آپریشنز کمانڈررمیجیو سبالوس نے بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وینزویلا کی مسلح افواج، آئل ٹینکروں کے ذریعہ (وینزویلا) کے ساتھ یکجہتی کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے دشمنوں سے لڑتے رہیں گے اور مادورو کی حکمت عملیوں کی بدولت ہم جیت جائیں گے۔