عراقمشرق وسطی

مرجع عالیقدر آیت اللہ سیستانی کی اہانت آل سعود کی فرقہ وارانہ سوچ کی عکاس ہے: شیعہ اور سنی علماء

سعودی اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے مرجع عالیقدر آیت اللہ سیستانی کی اہانت پر عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

مجمع جہانی اہلبیت کی اعلی کونسل کے صدر آیت‌الله محمد حسن اختری نے ایک بیان میں آل سعود کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے عراق کے دینی مرجع آیت اللہ سیستانی کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے اسے کینہ پروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات عراق اور دنیا بھر میں کروڑوں شیعہ، سنی اور عیسائیوں کے اعتقادات کی توہین اور احساس و جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

عراق کے علماء اہلسنت کے سربراہ خالد الملا نے عراق کے دینی مرجع آیت اللہ سیستانی کی سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط کی طرف سے توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دینی مرجع کی توہین ہمارے نزدیک ناقابل قبول ہے۔

عراق کے اہلسنت عالم دین نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا کہ ہم ایسے میں علماء کے خلاف منظم سازشوں کے ذریعہ توہین آمیز اقدام کا مشاہدہ کررہے ہیں کہ جب علماء پر اس قسم کے حملے سامراجی طاقتوں کی سوچی سمجھی سازشوں کا حصہ ہیں

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button