پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر باجوا نے آج راولپنڈی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔
فوج کے تعلقات عامہ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جی ایچ کیو میں ہونے والی اس رپورٹ میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصا دونوں ملکوں کی سرحدوں کی نگرانی و نظارت، سرحدی مارکیٹوں کی تشکیل کے بارے میں بات چيت ہوئی۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوا نے اس موقع پر کہا کہ ایران کے ساتھ تعاون میں فروغ ہمارے لئے اہم ہے اور اس کے علاقائی امن استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی علاقے خصوصا افغانستان میں قیام امن سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات میں بہتری ان کی ترجیحات میں سے ہے۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف دو روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہيں۔ وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں ان کے دورے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔