ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

دو طرفہ تعلقات میں فروغ کی ضرورت پر ایران اور پاکستان کا زور

ایرانی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کو دو طرفہ تعلقات میں فروغ اور اسی طرح تعاون کے مشترکہ کمیشن کو مضبوط بنانے کی راہوں کے بارے میں ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ محمد جواد ظریف نے شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے باہمی روابط، تعاون کے مشترکہ کمیشن، شنگھائي تعاون تنظیم اور افغانستان کے حالات سے متعلق امور کے بارے میں گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے کشمیر کے حالات کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے کورونا وائرس کی بیماری سے صحتیاب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور صوبۂ سندھ میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے ہمدردی ظاہر کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button