ایرانمشرق وسطی

ایران کی حمایت نے استقامتی محاذ کو پر امید بنا دیا ہے: فلسطینی تنظیم

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے لبنان کے المیادین چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے فلسطین کی حمایت کے تعلق سے کبھی بھی کوئی کوتاہی نہیں کی اور اس وقت خطے میں سرگرم استقامتی محاذ ماضی سے زیادہ طاقتور ہو چکا ہے۔

فلسطین کی جہاد اسلامی کے سربراہ نے ایران کی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی جانب سے خطے میں سرگرم استقامتی محاذ کی ہونے والی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ استقامتی محاذ پر شہید قاسم سلیمانی ایران کی نمائندگی کرتے تھے اور ان کی شہادت کے بعد بھی استقامتی جذبہ اور اسکی حمایت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

زیاد النخالہ نے استقامتی محاذ کے لئے سپاہ قدس کے موجودہ کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی کے کردار کو بھی اہم قرار دیا اور تاکید کی کہ استقامت اب تک جاری رہی ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔

جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ نے اسی طرح عالمی یوم قدس کی اہمیت کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) نے ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کا نام دے کر در حقیقت یہ اعلان کیا کہ فلسطین کا مسئلہ ایک اسلامی اور عالمی مسئلہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button