مشرق وسطیدنیاعراق

بغداد ایر پورٹ کے قریب امریکی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں قائم امریکی فوجی چھاونی کو ایک بار پھر راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع امریکہ کی وکٹوریا چھاونی پر 3 راکٹ داغے گئے جس کے بعد سائرن بجنے کی آوازین سنی گئیں اور امریکی طیاروں نے پروازیں شروع کیں۔ راکٹ بغداد کے علاقے «حی الفرات» سے داغے گئے اور امریکہ کے دفاعی سسٹم C_RAM راکٹوں کو منہدم کرنے میں ناکام رہا ۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی اڈوں پر متعدد بار راکٹ حملے کیے جا چکے ہیں۔

عراق کے عوامی اور سیاسی حلقے اپنے ملک سے باوردی امریکی دہشتگردوں کے انخلا  کا مطالبہ کر رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ بھی ایک قرارداد کے ذریعے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا مطالبہ کرچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button