ایشیاپاکستان

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا پاکستان کی جانب سے خیرمقدم

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا علاقے کے امن و استحکام کے مفاد میں ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شہر ملتان میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں افغانستان سے ہزاروں امریکی فوجیوں کے انخلا پر مبنی امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ملک کی وزارت دفاع سے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے سات ہزار امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کی منصوبہ بندی کرے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے دہشت گردی اور منشیات کے خلاف مہم کے بہانے دو ہزار ایک میں افغانستان پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ دہشت گردی اور منشیات کی پیداوار و اسمگلنگ میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ بدامنی و عدم استحکام ، عام شہریوں کے قتل عام میں بھی اضافہ ہو گیا۔

افغانستان کے سیاسی ماہرین امریکی فوجیوں کے انخلا کے اعلان کو واشنگٹن کی اسٹریٹیجک شکست قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button