ایشیاپاکستانعربمشرق وسطی

سعودی عرب اورامارات کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے

ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئےہیں جو پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے ۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے جب کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان بھی ان کے ساتھ ہی ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ ایک ہی جہاز میں اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ پاکستان کے مختصر دورے کے دوران مسئلہ کشمیرپر بھی بات چیت کریں گے۔

متحدہ عرب امارات ہندوستانی وزير اعظم کو اعلی ایوارڈ دے چکا ہے اور اس نے یہ کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے۔ سعودی عرب بھی ان 6 اسلامی اور عرب ممالک میں شامل ہے جو ہندوستانی وزير اعظم کو ایوارڈ سے نواز چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button