
عراقی قومی سیکورٹی ادارے نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے داعش کے ایک سرغنے کو جو بھرتی کے شعبے کا سربراہ ہے، گرفتار کر لیا ہے۔ داعش کا یہ سرغنہ، عراقی شہریوں کے قتل عام اور عراقی سیکورٹی اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔
درایں اثنا بغداد آپریشنل کمانڈر نے طارمیہ کے علاقے میں داعشی سرغنہ ابو حفصہ کے قتل کی خبر دی ہے۔
عراق نے دوہزار سترہ میں ہی داعش کو دھول چٹا دی تھی تاہم بعض علاقوں میں داعش کے کچھ دہشتگرد عناصر اب بھی موجود ہیں۔