ایران کے حالیہ فسادات میں داعش کا کردار، کئی داعشی عناصر گرفتار
فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران میں گزشتہ دنوں کے دوران ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور پر تشدد واقعات میں اہم کردار ادا کرنے والے داعش کے کئی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوہ و فساد کرانے میں داعش کے دہشتگرد پیش پیش تھے۔ تین روز قبل دہشتگرد گروہ کوملہ اور ڈیموکریٹ کے کئی دہشتگردوں کو ایران کے علاقے مغربی آذربائیجان سے گرفتار کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بلوائیوں اور شرپسندوں نے گزشتہ دنوں مہسا امینی نامی خاتون کی موت کو بہانہ بنا کر ہنگامے کئے، قومی بنیادوں پر عوام میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی، عمومی اور سرکاری املاک، فائر بریگیڈ کی 23 گاڑیوں، 43 بسوں اور 54 بس اسٹینڈ کو بری طرح نقصان پہنچایا۔