خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کے دو کانوائے کے راستے میں دھماکے ہوئے ہیں ۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے ابو غریب اور جلہ میں اس وقت ہوئے جب امریکی دہشتگرد فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے۔ ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
گزشتہ دنوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔