قدس شریف میں مزاحتمی فورسز کا آپریشن، 3 صیہونی غاصب زخمی
صیہونی ٹی وی 14 کی رپورٹ کے مطابق قدس شریف کے الخلیل شہر میں ایک فلسطینی کی کارروائی میں تین غاصب صیہونی زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 17 سالہ مشرقی قدس شریف کے ایک فلسطینی نوجوان نے سرد ہتھیار سے غاصب صیہونیوں پر حملہ کرکے تین صیہونیوں کو زخمی کر دیا جب کہ وہ خود غاصب فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ہے۔ صیہونی پولیس نے علاقے میں ہنگامی حالات کا نفاذ کر دیا ہے۔
#palestine
#quds
#aqsa