مشرق وسطیعراق

عراق، خطرناک داعشی جرثومہ گرفتار

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ داعش کے سرغنے کو صوبہ کرکوک کے علاقے داقوق میں ہونے والے ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ابھی تک سکیورٹی فورسز نے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2017 میں داعش دہشتگرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا جا چکا ہے تاہم عراق کے بعض علاقوں میں داعش کے باقیات اب بھی موجود ہیں اور گاہے بگاہے دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں ۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے عراق میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا صفایا کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button