شاممشرق وسطی

شامی عوام کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے پر تاکید

ایران کیساتھ شام اور عراق کے معاشی تعلقات کے فروغ کے چیف حسن دانایی فرکی قیادت میں ایرانی وفد نے آج بروز بدھ شامی وزیراعظم حسین عرنوس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شامی وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کا سلسلہ بدستور جاری رکھنے پر تاکید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک، خوراک اور زراعت کے شعبوں کے فروغ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تا کہ شامی عوام ظالمانہ پابندیوں اور ناکہ بندی کے سامنے مزید مزاحمت کرسکیں۔

اس موقع پر نائب ایرانی صدر کے مشیر نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران معاشی مشکلات پر قابوپانے کیلئے شامی حکومت اور عوام کا ساتھ دے گا۔

دانایی فر نے مزید کہا کہ ایرانی وفد کے دورہ شام کا مقصد در اصل دمشق کی مزید معاشی امداد ہے۔

انہوں نے باہمی معاشی تعاون کی راہ میں حائل رکاٹوں کو دور کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان مزید ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button