عراق کے شمالی صوبہ صلاح الدین میں داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا گيا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کی شمالی کمانڈ نے صوبہ صلاح الدین کے علاقے صیادان پر داعش سے وابستہ دہشت گرد عناصر کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ نینوا کے مختلف علاقوں میں تین داعشیوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ہی ، الحشد الشعبی نے مکحول نامی ایک پہاڑی علاقے میں دو سرنگوں، درجنوں بموں راکٹ لانچروں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
واضح رہے کہ عراق کے شمال میں واقع کرکوک، دیالیٰ، الانبار اور صلاح الدین جیسے بعض صوبوں میں داعش سے وابستہ عناصر وقتا فوقتا دہشت گردانہ کاروائیاں کر کے اپنی موجودگی کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔