المیادین چینل نے عراقی ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے جمعے اور ہفتے ک کی درمیانی شب میں عراق کے صوبے دیالہ کے علاقے المیتہ پر حملہ کر کے حشد الشعبی کے 4 جوانوں کو شہید اور 6 کو زخمی کردیا۔
دہشتگرد گروہ داعش نے جمعے کو بھی عراق کے صوبے بابل کے جرف النصر علاقے پر حملہ کر کے حشد الشعبی کے ایک جوان کو شہید کردیا تھا۔
واضح رہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے جوانوں نے دو روز قبل سامرا میں داعش دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔
عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس گروہ کے بعض دہشتگرد مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے عراق سے داعش کے ناپاک وجود کو ختم کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جو تاحال جاری ہے۔