راقی کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں نے ملک کے مغربی علاقوں میں آپریشن کلین اپ کے پہلے دن دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔
بغداد میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں نے پیرکو اسود الجزیرہ کے نام سے شروع کیے جانے والے آپریشن کلین اپ کے پہلے دن صوبہ صلاح الدین کے مغرب میں واقع وسیع صحرائی علاقے کو پاک اور داعش کے درجنوں خفیہ ٹھکانوں کو تہس نہس کر دیا ہے۔