ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی مغربی سرحدوں سے ساٹھ کلومیٹر کی دوری پر انجام پانے والی ان کاروائیوں میں چار داعش دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ داعش دہشتگرد گروہ نے دو ہزار سترہ میں عراق میں بدترین شکست کے بعد گذشتہ ایک مہینے کے دوران صلاح الدین، دیالہ، نینوا اور الانبار صوبوں میں اپنی دہشتگردانہ سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔
عراقی فوج اور رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اس دوران مذکورہ صوبوں میں داعش کے خلاف کئی آپریشن انجام دئے ہیں۔
عراقی پارلیمنٹ ملک سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا قانون پاس کر چکی ہے۔ واشنگٹن اپنی غیرقانونی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لئے دہشتگردوں کی حمایت کر رہا ہے تاکہ وہ دہشتگردانہ کارروائیاں تیز کرا کے اپنی موجودگی کا جواز پیش کر سکے۔