فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس قسم کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے کہ فالح الفیاض کی جگہ ہادی العامری کو الحشد الشعبی کا نیا چیف مقرر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کل ہادی العامری نے عراقی پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد اس قسم کی افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ہادی العامری کو الحشد الشعبی کا نیا چیف مقرر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ہادی العامری عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے صدر اور الحشد الشعبی کے رہنماوں میں سے ہیں۔