عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ نے عراق سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیاہے۔
المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ کے انفارمیشن آفس کے صدر ابو علی العسکری نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی حکام کو اب یہ جان لینا چاہئیے کہ امریکی فوجیوں کی عراق سے واپسی ضروری اور نا قابل مذاکرات ہے۔