
فارس خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ کل رات بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کے فوجی اڈے وکٹوریا پر کئی کاتیوشا راکٹ فائر کئے گئے ۔ صابرین نیوز نے بھی امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے اڈے پر 3 راکٹ داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔
بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کا فوجی اڈہ وکٹوریا ایک اہم فوجی اڈہ ہے جس میں ایک ہزار فوجیوں کے رہنے کی گنجایش ہے اور یہ امریکی سفارتخانے کے قریب ہے اور اس میں جہازوں کی اڑان کے لئے رن وے بھی ہے۔