
پی کے کے کی میڈیا سیل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے شمال میں ترکی کے 10 فوجی ہلاک ہو گئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترک کردستان لیبر پارٹی (پی کے کے ) کے بیان میں آیا ہے کہ برواری کے علاقے میں ترکی کی ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ترکی کے 10 فوجی ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ ترکی نے حالیہ برسوں کے دوران ترک کردستان لیبر پارٹی (پی کے کے ) کے عناصر کی سرکوبی کے بہانے عراق کی سرزمین پر کئی مرتبہ جارحیت کی اور عراق کی حکومت نے ترکی کے اس قسم کے حملوں کو عراق کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔