مشرق وسطیعربیمن

سعودی حملوں کے جواب میں یمنی فورسز کا ڈرون آپریشن

سعودی حملوں کے جواب میں یمنی فورسز کا ڈرون آپریشن

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں اس ملک کے جنوب مغربی علاقے پر ڈرون سے کارروائی کی ہے۔ سعودی اتحاد نے یمنی فورسز کی اس کارروائی کی تائید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس نے اس ڈرون کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔

سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے پیر کے روز دعوی کیا کہ ایک ڈرون کو جو یمن کی طرف سے سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط کی طرف پرواز کر رہا تھا، ہوا میں تباہ کردیا گیا۔

ابھا ایئرپورٹ اور ملک خالد ہوائی چھاونی اس شہر کے جنوب مشرق اور جنوب مغرب میں واقع ہیں اور سعودی بمبار جہاز یمن پر ہر روز بمباری کے لئے ان دونوں چھاؤنیوں کو استعمال کرتے ہیں۔

سعودی عرب امریکا، متحدہ عرب امارات اور کچھ دوسرے ملکوں کی حمایت سے یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے حملے کر رہا ہے اس دوران اس نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے جسکی وجہہ سے یمن میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button