غزہ میں گرفتار کئے جانے والے صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے: جہاد اسلامی
جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ دشمن حکومت کو یہ حقیقت قبول کرلینا چاہئے کہ ہلاکتوں اور قیدیوں کی تعداد بڑھنے کی روک تھام کا واحد راستہ شکست تسلیم کرنا ہے۔
زیاد النخالہ نے کہا کہ طوفان الاقصی نے دشمن کو مفلوج اور اس کی کمزوری کو آشکارا کردیا ہے ۔ جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ نے استقامتی محاذ کے سپاہیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے دشوار ترین حالات میں دنیا کی توجہ اپنے آپ پر مرکوز کی اور اہم ترین خبریں پیش کیں، کیونکہ آپ کے پاس عزم و ارادہ تھا اور آپ نے سر تا پا مسلح دشمن کو ذلیل و خار کردیا ۔
#alaqsaoperation
#islamijihad
#palestine
#quds
#iran