ایرانمشرق وسطی

امریکہ انسانی حقوق کا سب سے بڑا دشمن ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے اور اس نے غیرقانونی پابندیاں ‏عائد کر کے ایرانیوں کے حقوق پامال کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

انسانی حقوق کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکہ کو دیگر ملکوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایسے وقت میں دیگر ملکوں پر انسانی حقوق کی خلاف وزری کا الزام عائد کر رہا ہے جب اندرون اور بیرون ملک، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا طویل اور سنگین امریکی ریکارڈ سب کے سامنے آچکا ہے۔
بہرام قاسمی نے امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں ایران پر لگائے جانے والے الزامات کو حالات کے غلط تجزیئے اور سیاسی محرکات کا حامل قرار دیتے ہوئے سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے انتہائی خراب اور سیاہ ریکارڈ کے پیش نظر امریکہ دوسرے ملکوں میں انسانی حقوق کے بارے میں رپورٹ جاری کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا۔
بہرام قاسمی نے واضح کیا کہ امریکہ انسانی حقوق جیسے معاملات کو دنیا کے آزاد اور خود مختار ملکوں میں عدم استحکام پیدا کرنے اور اپنے سیاسی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button