دنیا

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے سرحدی علاقے میں قائم دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ رابطہ دفتر کی عمارت کو دھماکے سے اُڑادیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رابطہ دفتر کورونا وباء کے باعث جنوری سے بند تھا، دفتر کی چار منزلہ عمارت کو دھماکے سے اُڑانے سے نزدیکی رہائشی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کئی ہفتوں سے تناؤ جاری ہے، جنوبی کوریا کے علاقوں سے شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اُون کے خلاف پراپیگنڈہ پمفلیٹ شمالی کوریا کے علاقوں میں پھینکے گئے تھے.

جس کے بعد شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے تعلقات ختم کرنے اور فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button