ایرانمشرق وسطی

عالم اسلام کے شہروں کے درمیان تعاون کی فروغ پر تاکید

ایران کے شمال مشرقی صوبے خراسان رضوی کے گورنر جنرل اور عالم اسلام کے مختلف شہروں کے عہدیداروں نے باہمی تعاون کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

خراسان رضوی کے گورنر جنرل علی رضا رزم حسینی نے بیروت کی بلدیہ یونین کے سربراہ محمد درغام، بعلبک کی بلدیہ یونین کے سربراہ محمد بن حسن، نجف اشرف کے میئر نبین عبدالحسین دخیل اور کربلائے معلی کی بلیدہ کے ڈپٹی چیئرمین محمد حمزہ حسین نے مشہد میں منعقدہ اجلاس میں کہا ہے کہ ایران کی کمپنیاں عالم اسلام کے مذہبی شہروں میں سرمایہ کاری اور وہاں کے منصوبوں میں شرکت کرنے کی خواہاں ہیں۔
عالم اسلام کے مذہبی شہروں کے عہدیداروں نے بھی ایران کے مقدس شہر مشہد کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کی توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔
ہفتے کے روز شروع ہوئے اس دو روزہ اجلاس میں ایران میں عراق، پاکستان اور افغانستان کے سفرا اور عراق کے شہروں نجف اشرف اور کربلائے معلی نیز لبنان کے دارالحکومت بیروت اور بعلبک کی بلدیہ کے سربراہ اور نائب سربراہ شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button