ایرانلبنانمشرق وسطی

ہم لبنان کی مدد کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں اور ظرفیتوں سے استفادہ کررہے ہیں

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے لبنان کے ہولناک دھماکے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران رضاکارانہ طور اپنی تمام صلاحیتوں اور ظرفیتوں کے ساتھ لبنانی عوام کی مدد کے لئے میدان میں موجود ہے۔

انھوں نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی تحقیقاتی سینٹر ميں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیائے اسلام میں لبنانی قوم اسلامی مزاحمت کا درخشاں نگین ہے ۔ لبنانی قوم نے ہمیشہ صبر و تحمل کے ساتھ مختلف حوادث کا مقابلہ کیا ہے۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ ہم مشکل شرائط میں لبنانی قوم کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہم اس مشکل گھڑی میں لبنانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ایرانی امداد کی دوکھیپیں لبنان پہنچ چکی ہیں اور ایران اپنی تمام صلاحیتوں اور توانائیوں کے ساتھ لبنانی قوم کی مدد کے لئے میدان میں سرگرم عمل ہے۔ ہماری ٹیمیں لبنانی عوام کے آلام و مصائب کم کرنے کے سلسلے میں لبنان پہنچ گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button