عربمشرق وسطییمن

سعودی عرب کے جیزان ہوائی اڈے پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ

سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقوں میں یمنی افواج کی پیشقدمی اور سعودی فوجی مراکز پر یمنی افواج کے ڈرون اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور انصاراللہ کے جوانوں نے قاصف K2، قسم کے کئی ڈرون طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی سعودی عرب میں جیزان ایرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کی اس کارروائی میں جیزان ایرپورٹ کے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جنھیں سعودی عرب، یمن کے خلاف ڈرون اور فضائی جارحیت کے لئے استعمال کرتا تھا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون یونٹ نے گذشتہ ہفتوں کے دوران اپنے حملہ آور ڈرون طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی سعودی عرب میں جیزان ایرپورٹ کو بارہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں پر کئی بار ڈرون حملے ہوئے ہیں۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ہفتے کی رات بھی سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں السدیس کے مغربی علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر زلزال ایک قسم کے دو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ اس میزائل حملے میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

نجران کے علاقے البقع پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی گولہ باری میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

المسیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ یمنی فوج نے جیزان میں سعودی اتحاد کے کئی ٹھکانوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے حالیہ ہفتوں کے دوران سعودی اتحاد کے مقابلے میں میدانی جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

سعودی عرب کے بعض ذرائع ابلاغ نے بھی اعلان کیا ہے کہ جیزان اور نجران میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیوں میں اب تک ستّر فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی سعودی عرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیوں میں ہلاک و زخمی ہونے والے سعودی فوجیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کہ جس کا اعلان کیا گیا ہے اس لئے سعودی حکومت یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جوابی کارروائیوں میں پہنچنے والے نقصانات کو خفیہ رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سعودی خاندان سے متعلق انکشاف کرنے والے مجتہد نے بھی کہا ہے کہ گذشتہ چار سال کے دوران یمنی قبائل نے بحرین، قطر اور کویت کی سرزمینیوں سے کہیں بڑے سعودی خطے کو اپنے کنٹرول میں لیا ہے۔

گذشتہ چند روز کے دوران یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے کئی اہم کارروائیاں انجام دی ہیں اور جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں بیس سے زائد فوجی ٹھکانوں کو اپنے کنٹرول میں لیا ہے اور وہ خود شہر نجران کے قریب پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button