دنیاحسن نصراللہلبنانمثالی شخصیاتمشرق وسطی
مرحوم حسین شیخ الاسلام مؤمن، متقی اور پرہیزگار انسان تھے
ہمیں 38 سال تک تعاون فراہم کیا
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حسین شیخ الاسلام کی برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے حسین شیخ الاسلام ایک اچھے، عارف ، شجاع ، پرہیز گار، عابد اور مؤمن انسان تھے۔ سید حسن نصر اللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حسین شیخ الاسلام نے 38 سال تک اسرائیل کے خلاف ہمارا ساتھ دیا ہم سخت ترین شرائط میں ایکدوسرے کے ساتھ رہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شیخ اسلام نے ایرانی وزارت خارجہ اور دیگر عہدوں پر رہ کر اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دیا ۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ میں شیخ الاسلام کو مؤمن متقی اور پرہیزگار انسان سمجھتا ہوں جس نے علاقائی اقوام اور خطے کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں اورمرحوم نے 38 سال تک ہمارے ساتھ قریبی تعاون کیا۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کی اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں مخلصانہ خدمات کو قبول فرمائے۔