یمنمشرق وسطی

یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت میں 523 ہسپتال تباہ

Yaman

یمن کی نجات ملی حکومت کے وزیر صحت طه المتوکل نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 سال کے دوران یمن کے نہتے اور بے گناہ شہریوں پر سعودی اتحاد کے حملوں کے دوران 523 ہسپتال اور طبی مراکز تباہ ہوئے ہیں۔

یمن پر سعودی جارحیت کے دوران مجموعی طور پر 9 ہزار 552 بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 15 ہوائی اڈے، 16 بندرگاہیں، 305 بجلی گھر، 545 کمیونیکشن مراکز اور523 ہسپتالوں اور طبی مراکز تباہ ہوئے ہیں۔ جبکہ سعودی جارحیت میں ایک ہزار 99 تعلیمی مراکز، 133 جم خانوں اور کھیل کے میدانوں، 245 آثار قدیمہ اور 47 ذرائع ابلاغ کے دفاتر کو بمباری کرکے تباہ کیا گیا۔

سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت میں 5 لاکھ 59 ہزار 283 رہائشی مکانات کو بھی تباہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی لاکھ لوگ اپنے گھروں سے محروم ہوگئے اور کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبورہوئے ہیں۔ سعودی اتحاد کی جارحیت میں اب تک 43 ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے مارچ 2015 سے یمن کے خلاف غیر قانونی جنگ اور وحشیانہ جارحیت کا آغاز کیا تھا جو تاحال جاری ہے امریکہ اور بعض مغربی ممالک اس جنگ میں سعودی عرب کو سیاسی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے عرب ممالک اس کے اتحادی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button