دنیاعربفلسطینمشرق وسطی

مسجد الاقصی کا دفاع مسلمانوں کیلئے ضروری: امیرعبداللهیان

ینگ جرنلسٹ کلب (Young Journalists Club ) کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتفاضہ کی کانفرنس کے سیکریٹری جنرل حسین امیرعبداللهیان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کا دفاع تمام مسلمانوں کیلئے بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کی جارحیت اور دینی مقدسات کے دفاع کیلئے قدس کے جوانوں، عورتوں اور مردوں کی نئی انتفاضہ شروع ہو گئی ہے۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان خطییب زادہ نے بیت المقدس کے رہنے والوں اور مقدس مقامات کےخلاف ناجائز صہیونی حکومت کی جارجیت کی مذمت کرتے ہوئے اس قسم کے غیر انسانی اقدامات کے جلد ازجلد خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صہیونیوں کے خلاف فلسطینی عوام بالخصوص یروشلم کے باشندوں اور نوجوانوں کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے نہتے فلسطینی عوام کے خلاف غیر انسانی اقدامات اور مقدس مقامات کی توہین کو روکنے کیلئے بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے ضروری اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

خطییب زاد نے فلسطین پر قبضے اور فلسطینی عوام کیخلاف صہیونی جرائم کے تسلسل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے آزادی کے حصول تک مزاحتمی فرنٹ کی حمایت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے اور صہیونی ریاست ایک قابض اور جارحیت کرنے والی ریاست ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button