
غزہ میں طبی عملے سے وابستہ 190 سے زیادہ افراد شہید
انٹرنیٹ چینل العربیہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے وزیر صحت “می الکیلہ” نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ پٹی کے آدھے سے زیادہ اسپتال بمباری کی وجہ سے یا ایندھن ختم ہونے یا بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے بند ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی کے کل 35 اسپتالوں میں سے صرف 18 اسپتال ہی کام کر رہے ہیں۔
ادھر ہلال احمر سوسائیٹی نے بتایا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں انسان دوستانہ امداد کے حامل ہلال احمر سوسائیٹی کے قافلوں پر بھی حملہ کیا ہے۔
دریں اثنا، غزہ پٹی کے اسپتالوں کے سربراہ نے غزہ پٹی میں واقع اسپتالوں کی المناک صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے شمال میں واقع اسپتالوں کو ادویہ اور غذائی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے اور طویل ثالثی کے بعد صرف 9 زخمیوں کو مصر منتقل کرنے میں کامیابی مل پائی ہے۔